ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ کا مقام نہیں لینا چاہتے، لیکن کینے پر مبنی کسی بھی تہمت اور الزامات کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائیگا، چین کا ٹرمپ کوواضح پیغام

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی )چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے اس مقام کو چھیننے کی کوشش نہیں کر رہا جو اسے ٹیکنالوجی کی سپر پاور کے طور پر حاصل ہے، لیکن وہ اپنے خلاف واشنگٹن کی جانب سے کینے پر مبنی کسی بھی تہمت اور الزامات کا پوری قوت سے مقابلہ کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں دیا۔ہوا چن ینگ نے کہا کہ چین کے لیے سب سے اہم بات اپنے شہریوں کے ذرائع آمدنی اور معاش کو بہتر بنانا اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے، جب کہ ناقدین کا کہنا تھا کہ چین کی خارجہ پالیسی مسلسل جارحانہ ہو رہی ہے جسے وہ چین کی فوج، ٹیکنالوجی، اقتصادی اور دوسرے شعبوں میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ میں دیکھ رہے ہیں۔ہوا نے اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر چین کو اپنے عوام کی سخت کوششوں اور جدو جہد سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کے تحفظ اور چین کے خلاف کسی انداز میں ناانصافی اور تنگ کرنے، اور امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف کینے پر مبنی الزامات اور حملوں سے بچانے کے لیے اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقی سے منسلک مفادات کی حفاظت کا حق حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…