جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی اداکار انوپم کھیر کا خاندان بھی کورونا وائرس کا شکار

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے خاندان کے بعد اب بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کا خاندان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔بھارتی اداکار انوپم کھیر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ،

بھائی، بھابھی اور بھتیجی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔انوپم کھیر نے بتایا کہ اْن کی والدہ کورونا کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے کورونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فیملی کے دیگر افراد کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھائی، بھابھی اور بھتیجی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔انوپم کھیر نے ویڈیو پیغام میں اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاتعداد پیغامات کا علیحدہ علیحدہ جواب نہیں دے سکتے تاہم اس ویڈیو میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گھر کے جب 4 لوگ یوں عالمی وبا کا شکار ہوں تو گھبراہٹ اور مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں، تو ایسے میں مداحوں کے پیار سے بہت ڈھارس بندھا۔انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ وہ پْرامید ہیں کہ ڈاکٹروں کی اچھی دیکھ بھال کی وجہ سے والدہ اور فیملی کے دیگر لوگ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…