جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اسیر فلسطینی کی ہونہار بیٹی کی میٹر ک کے امتحان میں شاندار کامیابی کتنے نمبر حاصل کئے؟پورے خاندان کا سر فخر سے بلند کردیا

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الخلیل (این این آئی )اسرائیلی زندانوں میں قید اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک سینئر رکن حسام القواسمی کی ہونہار بیٹی نے میٹرک کے امتحان میں سائنس کے مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے پورے خاندان اور والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز فلسطین میں

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔  امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والوں میں اسیر القواسمی کی صاحب زادی تسنیم نے 96 اعشاریہ چھ فی صد نمبرات حاصل کرکے بالعموم فلسطینی قوم اور بالخصوص اپنے خاندان کو خوش کردیا۔طالبہ تسلیم القواسمی نے اپنی غیرمعمولی تعلیمی کامیابی اپنے اسیر والد حسام  القواسمی کے لیے وقف کردی۔ خیال رہے کہ اسیر حسام القواسمی  کو اسرائیلی فوجی عدالت سے تین بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تسنیم نے اپنی شاندار کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ اللہ کی خصوصی عنایت، اس کیکرم، والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے۔اس نے پڑھائی میں تعاون کرنے والے اپنے کنبے اور اساتذہ سب کا شکریہ ادا کیا۔تسنیم القواسمی نے کہا کہ  اسے مطالعے کے دوران  کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں سب سے بڑا چیلنج  کرونا بحران اور اس کے ساتھ ہونے والی نفسیاتی فضا کے علاوہ  قابض دشمن کی جیل میں والد کا قید ہونا بھی شامل تھا۔تسنیم نے کہا کہ خدا کے فضل سے میں میں امتحان میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی حالانکہ میں  اس سے بھی اعلی درجے کی تلاش  میں تھی۔ آئندہ اپنے تعلیمی مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے تسنیم نے کہا کہ وہ ایک ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں اور مریضوں کی سرجری میں مہارت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔طالبہ تسنیم کی والدہ نے بیٹی کی شاندار کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکام نے تنسیم کے والد اورماموں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے گھر کو بھی گرا دیا۔ تاہم بیٹی کی کامیابی نے ہمیں گرفتاریوں اور مکان کی مسماری کے دکھ کے باوجود خوشی دکھائی۔اس موقعے پر تسنیم نے کہا کہ ہم معجزے دکھانے والے لوگ ہیں۔ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مشن اور منزل کی طرف سفر جاری رکھیں گے۔والدہ نے زور دے کر کہا کہ تسنیم کے والد کی رہائی کے بغیر ان کی خوشی مکمل نہیں ہوگی۔ جب تک ان کے  خاندان کے ساتھ ہونے والی نا انصافی ختم اور قابض دشمن کا تسلط ختم نہیں ہوگا اس وقت تک ہماری خوشیاں ادھوری ہیں،

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…