جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکارہ یشما گل بھی کرونا وائرس کا شکار  خوف کے مارے اپنے مداحوں سے کیا اپیل کردی ؟

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ یشما گل کا کورونا ٹیسٹ آگیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یشما گل نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’3 روز قبل مجھے

کورونا وائرس کی علامات محسوس ہونے لگی تھیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا اور نتائج آنے سے پہلے ہی خود قرنطینہ کرلیا تھا۔‘یشما گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کل شام میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے جس میں نتائج مثبت آئے ہیں لیکن الحمداللّہ میں ٹھیک ہوں اور پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں۔اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پہلے میں نے سوچا تھا کہ میں اپنے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں کسی کو نہیں بتائوں گی لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ نہیں یہ غلط ہے، ہمیں سب کو اِس بیماری کے بارے میں بتانا ہے تاکہ ہم اس عالمی وبا سے لڑسکیں۔اْنہوں نے اپنے مداحوں سے دْعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری جلد صحتیابی کے لیے دْعا کریں کیونکہ مجھے اِس وائرس سے بہت خوف آتا ہے۔‘یشما گل کے پیغام پر اْن مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے بڑی تعداد میں دعائیہ پیغامات شئیر کئے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…