ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

ملکی سلامتی ،ریاستی اداروں کیخلاف پریس کانفرنس  جاوید ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا

datetime 11  جولائی  2020 |

لاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی ،ریاستی اداروں کیخلاف پریس کانفرنس پر جاوید ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے ، جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں، شہبازشریف اورمریم صفدر کی پر اسرار خاموشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں، اگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت سیاست کے ’’داغی ‘‘کی پریس کانفرنس کے پیچھے نہیں تو

انہیں اپنی وضاحت دینی چاہیے ،عوام کو سیاست کے نام پر اپنے درمیان چھپی کالی بھیڑوں کو تلاش کرنا چاہیے اور ان کا ناطقہ بند کرنا چاہیے ۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ والد کی تصویر اور چائے کی چسکی پر سوشل میڈیا پر واویلا کرنے والی مریم صفدر کی پر اسرار خاموشی انتہائی مضحکہ خیز ہے، جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پر22کروڑ عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔پریس کانفرنس میں اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں انتہائی نا مناسب الفاظ ادا کئے گئے ، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا مورال نیچے لانے کی کوشش کی گئی ،قوم کا مطالبہ ہے اعلیٰ عدلیہ جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے، پس پردہ حقائق سامنے آنے چاہئیں۔ا نہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،یہ ان کا ملکی سالمیت کے اداروں پر بھی پہلا حملہ نہیں بلکہ تسلسل ہے ،ریاست کے ستونوں اور ملک کی سلامتی کے دفاع کے ادارے کے خلاف پریس کانفرنس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کون سا میڈیا سیل اور گروپ جاوید ہاشمی کی صورت میں اس طرح کے ’’آئیڈیاز‘ ‘سامنے لاتا ہے ،ایسا لگتا ہے کہ اہم معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے (ن) لیگ نے پاکستان کی مخالفوں سے اتحاد کر رکھا ہے ۔انہوںنے کہا کہ غدار اور باغی میں فرق ہوتا ہے ،جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کی ٹائمنگ بڑی اہمیت کی حامل ہے ،مقبوضہ کشمیر اور لداخ کی موجودہ صورتحال میں پریس کانفرنس کے نکات اور خصوصاًٹائمنگ اہمیت کی حامل ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…