ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

بے حسی کی انتہا ہو گئی، زندہ خاتون کو مردہ اور بے اولاد قرار دے کراراضی سے محروم کر دیا ، 14 سال پہلے مردہ اور بے اولاد قرار دی جانیوالی خاتون منظر عام پر آ گئی

datetime 10  جولائی  2020 |

بہاول پور( آن لائن)چولستان ترقیاتی ادارہ کے عملہ کا فراڈ مافیا سے گٹھ جوڑ ،زندہ خاتون کو مردہ اور بے اولاد قرار دے کر 16ایکٹر وارثتی اراضی سے محروم کر دیا ۔14سال پہلے مردہ اور بے اولاد قرار دی جانیوالی خاتون بیٹی سمیت چولستان دفتر پہنچ گئی،عملہ فیلڈ نے اپنی رپورٹ میں فراڈ اور جعلسازی سے خاتون کی اراضی ہتھیانے کی تصدیق کر دی۔فراڈ میں ملوث بااثر پٹواری ترقی لے کر گرداور بن گیا۔

تفصیل کے مطابق چولستان ترقیاتی ادارہ کے عملہ کی ملی بھگت سے چولستان کے چک نمبر9ڈی آر بی تحصیل یزمان میں امینہ بی بی کے نام 16ایکٹر وراثتی اراضی تھی۔ نذیر احمد ولد اللہ دتہ اور دو بھائیوں واحد بخش اوراللہ دتہ ولد فتح محمد اقوام کلادی نے چولستان ترقیاتی ادارہ کے پٹورای حاجی حبیب احمد اور دیگر کی ملی بھگت سے امینہ بی بی کو مردہ اور بے اولادظاہرکرکے 17-04-2007کواراضی مذکورہ جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے اپنے نام انتقال وراثت منظور کروالیا ۔14سال بعد فراڈ کا انکشاف ہونے پر متاثرہ خاتون امینہ بی بی اپنی بیٹی شہناز بی بی چولستان ترقیاتی ادارہ کے دفتر پہنچ گئے اور درخواست پر عملہ فیلڈ نے بھی اپنی رپورٹ میں فراڈ اور جعلسازی کی تصدیق کردی ہے ۔ شہناز بی بی نے بتایا کہ اس کی والدہ امینہ بی بی ضعیف العمر اور ایک ٹانگ سے معذور لاٹھی کے سہارے چلتی ہے ۔جعلسازی اور فراڈ ثابت ہو چکا ہے لیکن ملوث سرکاری ملازمین اور مافیا کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔شہناز بی بی نے بتایا کہ جعلسازی میں ملوث حاحی حبیب گرداور ،احمد صباغ کلر ک کا فراڈ مافیا سے گٹھ جوڑ ہے اور مجھے کیس کی پیروی سے روکنے کیلئے ہراساں پریشان اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔شہناز بی بی نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر بہاولپور،ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادار سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فراڈ میں ملوث سرکاری اہلکاروں اور قابضین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…