اوکاڑہ (آن لائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت کو آکسیجن دینے والے سلنڈر خالی ہوچکے ، عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راؤ ایاز الکریم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خود کسی کارکردگی کی وجہ سے برسراقتدار نہیں ہے بلکہ کسی کے فراہم کردہ آکسیجن سے چل رہی ہے اب جہاں سے اور جن سلنڈروں سے آکسیجن آرہی تھی وہ خالی ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اس حکومت کو جانا ٹہر گیا ہے انہوں نے کہا کہ میر ی مراد عوام
سے کئے گئے وعدے تھے جن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت سے کسی بھلائی کے توقع نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کا بیڑا ہی غرق کر دیا مہنگائی کی دلدل میں پھنسے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہو چکے ہیں سرکاری محکموں کے فنڈز بند ہونے سے ملازمین کو بر وقت تنخواہوں کی ادائیگیاں مشکل ہو چکی ہے اگر یہی نیا پاکستان ہے تو خان صاحب خدارا پاکستانی عوام کو پرانے پاکستان میں ہی رہنے دیں ملک چلانا خان صاحب کے بس کی بات نہیں موجودہ حالات میں حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے۔