جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کامعاملہ،وفاقی حکومت کو سانپ سونگھ گیا

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کامعاملہ،وفاقی حکومت کو سانپ سونگھ گیا،مہینہ بھر سے جاری ایم کیو ایم کے میڈیا ٹرائل اور گرفتار ملزموں کے بڑے بڑے انکشافات کے باوجودوفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر الزامات سنجیدہ اور سنگین نوعیت کے ہیں اس سلسلہ میں پاکستان نے برطانیہ کی حکومت سے رابطہ کیا ہے ثبوت ملے تو قانونی کارروائی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مستحقین کورمضان فوڈ پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے کہایہ صرف ایک میڈیا رپورٹ ہے اگر ان پر کوئی صداقت ہوئی یا ثبوت ملے تو قانونی کاروائی ہو گی مگر جب تک قانونی تقاضے نہیں پورے کئے جاتے اورجب تک ہمیں سرکاری معلومات نہیں ملتیں ہمیں احتیاط کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ اس وقت ایم کیو ایم کے 24ارکان پارلیمنٹ میں موجود ہیں اس کا ایک پہلو سیاسی بھی ہے اس سلسلہ میں پاکستان نے برطانیہ کی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچاس سالوں میں اتنی گرمی نہیں آئی رمضان بھی ہے اور پانی کی قلت بھی کراچی کی اموات پر بلا شبہ ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔دو سال قبل ہمیں پاکستان بہت برے حالات میں ملا2017.18تک توانائی کے بحران پر قابو پا لیں گے اس لئے ہمیں ہر کام کو محنت اورلگن سے کرنا چاہئے تاکہ ہمارا ملک خوشحالی کی طرف گامزن رہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ رمضان برکتوں ،رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے اللہ ربا العزت نے ہمارے لیئے ہر ایک نیکی کا بدلہ رکھا ہے مگر رمضان کے روزے کا ثواب اللہ نے کہا ہے کہ اس کا اجر میں دوں گا لہذا ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چاہیئے اور جھوٹ،چغلی ،بہتان سے پرہیز کرنا چاہئے اور اپنے روزے کی حفاظت کر ے ساتھ ہمیں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد،لاہور ،کراچی ،کوئٹہ اور نارووال سے رواں ماہ میں پورے پاکستان میں 93ایف ایم ریڈیو کا آغاز 24گھنٹے کر رہاہے جس میں قرآن اور اس کا ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا تاکہ ہمارے لئے برکتیں اور رحمتیں نازل ہو سکیں کیو نکہ اب من سلوٰی نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…