بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی کے مختلف اضلاع میں لاک ڈائون نافذ ، علاقہ مکینوں کو اہم ہدایات جاری

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی کے مختلف اضلاع میں 18 جولائی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔اسمارٹ لاک ڈاؤن ضلع غربی، شرقی ،جنوبی، اور ملیر کے مختلف علاقوں میں لگایا گیا ہے ۔ضلع شرقی میں گلشن اقبال کی یو سی 5 میں گلشن اقبال بلاک2 اور بلاک3، یو سی 6 میں گلشن اقبال بلاک 13 اے ، بی اور سی، یو سی 8 میں گلشن اقبال 13 ڈی اے، یو سی 9 میں گلشن اقبال بلاک 7، یو سی 10 میں گلشن اقبال بلاک 4، 7 اور 11، یو سی 14 میں

بلاک 13 شامل ہیں، جمشید ٹاؤن کی یو سی 6 میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، طارق روڈ میں بھی لاک ڈاون رہے گا۔ڈپٹی کمشنر غربی فیاض سولنگی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی میں اورنگی ٹاؤن میں یو سی 11 داتا نگر ایریا سیون اے اور بی ، یو سی 12مجاہد کالونی ملت آباد گلفام آباد علی گڑھ کالونی، سائٹ ٹاؤن، یو سی 4 میٹروول، بلاک ایک، 2 ، 3 ، 4 اور 5، بلدیہ ٹاؤن یو سی 5 سعیدآباد، ایریا فائیو جی ، فائیو جے اور اے تین، گڈاپ ٹاؤن، یو سی 5 سونگل، گلشن معمار بلاک ایکس، وائی اور بلاک زیڈ جبکہ کیماڑی ٹاؤن میں یو سی 3 کیماڑی، ڈاکس اور مجید کالونی کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا،ضلع ملیر میںیوسی6 ، گلشن حدید فیز ون اور ٹو میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 7 جولائی تک نافذ رہے گا۔ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن کے تحت لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کلفٹن، ڈیفنس، لیاری، کھارادر، گارڈن اور دیگر علاقے شامل ہیں، ڈیفنس خیابان راحت کے تمام کمرشل علاقے مکمل طور پر بند رہیں گے ،کلفٹن بلاک 4 اور 5 میں کاروباری مراکز بند رہیں گے، باتھ آئی لینڈ میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، کھارادر کے علاقوں میں مچھی میانی مارکیٹ اور کھوڑی گارڈن، گارڈن کے علاقوں میں ڈولی کھاتہ، شو مارکیٹ، ہری مسجد اور جیلانی مسجد کے علاقے، لیاری میں مدنی روڈ ،موسیٰ لین کے علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، صدر میں صرف بزرٹہ لائن کے علاقے میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا،

حکم ناموں کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بغیر ماسک کے اندر اور باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، علاقے میں آنے اور جانے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔گھر کے صرف ایک فرد کو شناختی کارڈ دکھا کر خریداری کرنے کی اجازت ہوگی، کسی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی، مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو باہر جانے دیا جائے گا، بغیر وجہ کے گھر سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا، ڈبل سواری اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی، سخت لاک ڈاؤن کے دوران گروسری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام کاروبار بند رہے گا، ڈپٹی کمشنرز کی ذمے داری ہوگی کہ وہ لاک ڈاؤن پر عمل کرائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…