جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شادی یا بچوں کو وقت دینے کیلئے انڈسٹری نہیں چھوڑی  تھی بلکہ۔۔۔سیلینا جیٹلی نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

datetime 4  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی سابق اداکارہ سیلینا جیٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے رویے سے تنگ آ کر انہوں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔بھارتی اداکارہ، سابق بیوٹی کوئین و ماڈل سیلینا جیٹلی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’بھارتی فلم انڈسٹری میں اچھے کردار اور اچھی فلمیں  معروف اور سینئر فنکاروں کے بچوں کو دے دی جاتی ہیں ، اس لیے اقربا پروری کے اس رویئے س

ے تنگ آکر فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا تھا۔‘38 سالہ سیلینا جیٹلی نے کہا کہ ’انہوں نے اپنی شادی یا بچوں کو وقت دینے کیلئے انڈسٹری نہیں چھوڑی تھی ، وہ اپنے لئے کردار مانگتے ہوئے اور کام ڈھونڈتے ہوئے تھک گئی تھیں، اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا۔‘انہوں نے کہا کہ ’ انڈسٹری سے باہر سے ہونے کی وجہ سے اْن کے کیریئر کے آغاز میں انہیں بس سپورٹنگ کردار دیئے گئے اور مرکزی کرادر دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، وہ سائیڈ رول ادا کر کے تنگ آ چکی تھیں اور مزید سائیڈ رول نہیں کرنا چاہتی تھیں ، وہ بس سکرین پر اچھا دکھنا نہیں چاہتی تھیں ، ایک با صلاحیت اداکارہ ہونے کی وجہ سے وہ اداکاری کو ترجیح دیتی ہیں ، بس اسکرین پر نظر آنا اْن کا مقصد نہیں ہے۔‘سیلینا نے کہا کہ اس انڈسٹری کا یہ حال ہے کہ اگر آپ پڑھنے کیلئے سکرپٹ مانگ لیں تو لوگ برا منا جاتے ہیں، ’ کہا جاتا ہے کہ ’ اپنے آپ کو بہت بڑی اداکارہ سمجھتی ہے،‘ انہوں اپنے کیریئر کے آغاز ہی سے ایسی بہت سی باتیں سنی پڑی تھیں۔سیلینا کا کہنا ہے کہ’میں ایک آرمی آفیسر کی بیٹی ہوں میرے لئے ہار ماننا یا ہمت ہار کر کسی چیز سے بھاگ جانا نا ممکن سی بات ہے، وہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے اور بھی بہت کچھ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…