اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ضلع لودھراں رانا محمد ارسلان کو والد نے عاق کردیا اور ان کے کسی بھی قول و فعل سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ، اس سلسلے میں مقامی اخبار میں اشتہار بھی چھپوادیا۔مقامی اخبار میں چھپنے والے اشتہار کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے والد رانا شبیر احمد ولد رانا عبدالعزیز خان قوم راجپوت نے کہا کہ ’’ وہ اپنے حقیقی بیٹے
رانا محمد ارسلان جو کہ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع لودھراں ہے کو بوجہ نافرمانی، گستاخی اور غلط چال چلن اپنی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتا ہوں ،آئندہ میں اور میری باقی تمام اولاد محمد ارسلان کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار نہ ہوں گے اور نہ ہی محمد ارسلان ہمارے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کرے‘‘۔تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔