تھرپارکر(این این آئی)تھر کے صحرا میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، آسمانی بجلی سے 18 بکریاں بھی ہلاک ہوئی ہیں۔صحرائے تھر میں قیامت خیز گرمی کے طویل لہر کے بعد بارش کا سلسلہ گزشتہ رات 8 بجے سے شروع ہوا ۔
ننگرپارکر، چاچھرو، مٹھی ، سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و تیز بارش جمعرات کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی، بارش کے دوران تحصیل مٹھی اور کلوئی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات میں 18 بکریاں بھی مرگئی ہیں۔