اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی اے نے پب جی گیم عارضی طور معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پابندی مشاورت کے بعد عائد کی،پب جی گیم کھیلنے سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہونے کی شکایات ہیں۔ ترجمان کے
مطابق پب جی گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں دو بچوں نے خودکشی کی تھی۔ترجمان کے مطابق ورثاء کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا،آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم بندش کرنے کو لکھا۔