جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

چینی فوج نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی

datetime 30  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی فوج کے ریسرچ یونٹ نے ایک بائیو ٹیک کمپنی کی معاونت سے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے جسے ایک سال کیلئے استعمال کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔قومی موقرنامے  جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے اپنی فوج کے ریسرچ یونٹ کی جانب سے تیار کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کو فوجی جوانوں پر استعمال کیلئے منظوری دیدی ہے تاہم یہ منظوری

صرف ایک سال کیلئے دی گئی ہے۔ ویکسین کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ایک سال کے بعد معیاد میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔ ویکسین کی تیاری میں چینی فوج کی معاونت کرنے والی کمپنی کینسینو بائیولوجکس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز کے دوران اس ویکسین کے کافی مثبت اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔یہ ویکسین کینسینو بائیولوجکس اور ملٹری میڈیکل سائنسز کے ادارے بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…