جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

اپنے پیاروں کا بچھڑنے کا غم، طیارہ حادثہ میں سب کچھ کھونے والے شخص کی جانب سے اپنی اہلیہ اور بچوں کی قبروں کے کتبوں پر محبت اور درد سے بھرپور تحریر

datetime 30  جون‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی حادثہ میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین کا دکھ کم نہ ہو سکا، ان کے دل و دماغ سے ان کے پیاروں کی یاد مٹ ہی نہیں پا رہی، ایک شخص عارف اقبال فاروقی نے اس حادثے میں اپنا پورا خاندان کھو دیا، یہ حادثہ اس شخص سے سب کچھ لے گیا، زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں کھانے والی بیوی، تین چھوٹے بچے اس حادثے کی نذر ہو گئے۔ عارف اقبال فاروقی نے اپنی اہلیہ اور بچوں کی

قبروں پر لگائے گئے کتبوں کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ہر کتبے پر الگ الگ تحریر لکھوائی ہے اور یہ تحریرپڑھ کر آپ اپنے آنسوؤں کو ضبط نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے اپنی بیوی کے کتبے پر لکھا کہ میری پیاری بیوی، میں ہمیشہ تمہاری یادوں کو زندہ رکھوں گا، مجھے اتنے پیارے بچوں کا تحفہ دینے کا شکریہ، میں ہمیشہ تم سے محبت کرتا رہوں گا۔ انہوں نے اپنے بیٹے شمائل فاروقی کے کتبے پر لکھا کہ میرے پیارے بیٹے، جنت کے میدانوں میں کرکٹ کھیلنے کے مزے لینا، تمہارے بابا ہمیشہ تم سے بہت محبت کرتے رہیں گے میری جان۔ اپنی بیٹی عنایا فاروقی کے کتبے پر تحریر کیا کہ میری پیاری بیٹی، جنت کے درختوں کے سائے تلے اپنی کتابوں کا مطالعہ جاری رکھنا، تمہارے بابا تم سے پیار کرتے رہیں گے۔ اپنی چھوٹی بیٹی کے کتبے پر تحریر کیا کہ میری بیٹی جنت میں درختوں پر چڑھنا، یہ تمہاری پکنک ہے، تمہارے بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔ عارف اقبال فاروقی کا اب ایک ہی عزم اور مشن ہے کہ اس طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا، اللہ انہیں اس مقصد میں کامیابی عطا فرمائیں اور انہیں صبر جمیل عطا کریں۔ آمین۔ عارف اقبال فاروقی نے اس حادثے میں اپنا پورا خاندان کھو دیا، یہ حادثہ اس شخص سے سب کچھ لے گیا، زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں کھانے والی بیوی، تین چھوٹے بچے اس حادثے کی نذر ہو گئے۔ عارف اقبال فاروقی نے اپنی اہلیہ اور بچوں کی قبروں پر لگائے گئے کتبوں کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ہر کتبے پر الگ الگ تحریر لکھوائی ہے اور یہ تحریرپڑھ کر آپ اپنے آنسوؤں کو ضبط نہیں کر پائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…