اسلام آباد(آن لائن) حکومت اور اتحادیوں میں معاملات مزید مضبوط ہونے لگے،وفاقی حکومت نے اتحادیوں کے مطالبات پر عملدرآمد کا شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے آج بدھ کو ملاقات طے ہوگئی ہے۔ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوگی، پرویز خٹک قاسم سوری اور اسد عمر شریک ہوں گے۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے بھی پبلک نیوز سے گفتگو میں آج کی ملاقات کی تصدیق کردی۔شاہ زین بگٹی کا کہناہے کہ وزیر اعظم سے
ملاقات میں بعض نکات کے لئے تحریری معاہدہ ہوا۔وزیر اعظم نے ملاقات میں بلوچستان کو حقوق دینے کی کمٹمنٹ کی ہے۔وزیر اعظم کی یقین دہانی پر عشائیہ میں شریک ہوئے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔حکومت سی پیک میں شیئر، ڈپلومہ ہولڈر کو نوکریاں آئل اینڈ گیس کمپنیوں بارے تحفظات دور کرے گی۔ ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے بچوں کو نوکری دینے بھی معاہدہ میں شامل۔ہوگا۔حکومت گیس پیداکرنیوالے علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ ختم کرے۔