واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی امریکی شہر نیو جرسی کے قریب ولیم شیمن مڈٹاون کمیونٹی اسکول میں زیر تعلیم رہیں، جہاں سے انہوں نے آٹھویں گریڈ کا امتحان شاندار نمبروں سے پاس کیا۔پاکستانی طالبہ
عیشل آفریدی کا پورا تعلیمی کیریئر شاندار رہا ہے اور اس کے دوران انہوں نے آرٹ اور سائنس سمیت مختلف مضامین میں آنر رول سمیت کئی اعزازات بھی حاصل کیے ہیں۔انہیں حال ہی میں لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔عیشل آفریدی کے مطابق ان کی کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈیٹ ان کی والدہ کو جاتاہے، وہ امریکا میں پاکستان اور اپنے آبائی شہر کوئٹہ کا روشن کرنا چاہتی ہیں۔