بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 97 پوائنٹس کا اضافہ ، ڈالرمہنگا

datetime 30  جون‬‮  2020 |

کراچی ( آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ہیں، ٹریڈنگ کے دوران 97 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں نے وطن سے محبت اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریڈنگ میں بھرپور حصہ لیا، سٹاک مارکیٹ میں 97 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 34ہزار 281 پوائنٹس کی

سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 168 روپے 30 پیسے پرفروخت ہوا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز دشمن ملک کے ایما پر دہشتگردوں نے پاکستان کی معیشت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دی۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج پر 4 دہشتگردوں نے بھاری اسلحے سے لیس ہو کر ہلہ بولا تھا جنہیں ریپڈ رسپونس فورس نے مذموم مقاصد کے تکمیل سے پہلے ہی مار گرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…