اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی کو مزید چلایا گیا تو ملک کا نقصان ہوگا، نئے الیکشن اورمینڈیٹ کے لیے ماحول پیدا کر رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ایک انٹرویومیں کہاکہ حکومت کو مزید مہلت دی گئی تو ملک کے لیے خطرناک ہوگا، حکومت
کے پاس نہ ٹیم ہے نہ صلاحیت ہے، اب ایک نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔طلال چوہدی نے کہا کہ یہ حکومت اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، ہم نے ہمیشہ مشترکہ اپوزیشن کی بات کی ہے۔طلال چوہدی نے کہا کہ ہمیشہ مشترکہ اپوزیشن کے فیصلوں پر عمل کرتے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔