ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

2018 میں آر ٹی ایس کا جھرلو پھرا، اقتدار ایسے شخص کو دیا گیا جس نے زندگی میں یونیں کونسل نہیں چلائی،احسن اقبال کی وزیراعظم عمران کیخلاف دھماکہ خیز باتیں

datetime 29  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 میں آر ٹی ایس کا جھرلو پھرا، ملک کا اقتدار ایسے شخص کو دیا گیا جس نے زندگی میں یونیں کونسل نہیں چلائی،مافیا سے لڑتے لڑتے گورباچوف نے ملک کی معیشت کو گرادیا،جتنا ٹیکس عمران خان نے دیا اتنا ہی میں نے دیا ہے، حکومت ایوان کو دھوکہ دے رہی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے

احسن اقبال نے کہاکہ آج پاکستان 72 سالہ تاریخ میں بدترین معاشی مشکلات کا مقابلہ کر رہا ہے،یہ مشکلات اس حکومت کیوجہ سے پیدا ہوئیں،ورلڈ بنک نے کہا تھا کہ پاکستان 6 فیصد کی گروتھ پر ترقی کرے گا،اس کی وجہ وہ اقتصادی گروتھ کا تسلسل تھا جو مسلم لیگ ن کے دور قائم تھا،2018 میں آر ٹی ایس کا جھرلو پھرا اور اس ملک کا اقتدار ایسے شخص کو دیا گیا جس نے زندگی میں یونیں کونسل نہیں چلائی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کا گروتھ ریٹ منفی میں ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ مافیا سے لڑتے لڑتے گورباچوف نے ملک کی معیشت کو گرادیا،آج پاکستان کو گورباچوف کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جتنا ٹیکس عمران خان نے دیا اتنا ہی میں نے دیا ہے،اس حکومت کے پاس وزیر خزانہ نہیں کہ وہ بجٹ ہی پیش کرسکے،حکومت اس ایوان سے دھوکہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشیر خزانہ نے خود اشارہ دے دیا ہے کہ مزید ضمنی بجٹ بھی آئیں گے،قرضوں کا جو جال اس بجٹ میں ڈالا گیا ہے وہ کبھی نہیں ہوا،پاکستان کی سیکیورٹی داؤ پر لگ گئی ہے،کوئی قوم ٹینکوں میزائلوں سے نہیں بچ سکتی۔ انہوں نے کہاکہ جب ہماری حکومت گئی پیٹرول 72 ڈالر تھی،ہم 88روپے لٹر تیل دے رہے تھے،آج چالیس ڈالر بیرل اور یہ ہمیں سو روپے لٹر دے رہے ہیں،یہ تیل مافیا کو سپورٹ کرنے کے لئے ٹیکسز کو بڑھا رہے ہیں۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ آپ ورلڈ بنک سے بہت متاثر ہیں،وہ اچھے سوٹ پہنتے ہیں،تیل کے معاملے پر پروفیسر صاحب ڈالر کو روپے میں تبدیل کرنا پڑتا ہے،ہم نے تیل پر ٹیکس سترہ فیصد رکھا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…