ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین میں ایک بار پھر کرونا بے قابو ہوگیا ووہان جیسی سخت پابندیاں نافذ

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے باعث حکومت نے ووہان جیسی سخت پابندیاں نافذ کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں جون کے وسط میں 311 کیس رپورٹ ہونے پر حکومت متحرک ہو گئی ہے، ہر گھر سے

ایک فرد کو ضروری کام کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی۔ نجی ٹی وی ہم کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کے مطابق بیجنگ میں بھی ووہان جیسے اقدامات اٹھا کر وائرس کے پھیلتے عمل کو قابو میں لایا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ میں وائرس ہول سیل مارکیٹ کے ذریعے پھیلا ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل چین میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر بیجنگ میں سیاحتی سرگرمیوں اور کھیلوں کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔اس سے قبل ایک بار پھر چین میں کورونا کیسز سامنے آنا شروع ہوئے اور فوری طور پر 11 علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔چین میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی وجہ قریبی گوشت مارکیٹ بتائی گئی۔ جس کے فوری بعد حکام نے 11 رہائشی علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔جن علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ان علاقوں میں موجود 9 اسکولوں اور کنڈرگارٹن کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت بند کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر سب سے پہلے چین میں مشتبہ بیماری کا پتہ چلا تاہم کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق رواں سال 15 جنوری کو ہوئی۔ جہاں کورونا سے اب تک 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہے۔یہ بھی پڑھیں دنیا بھر میں کورونا کے 81 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز، 439061 اموات

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…