کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 73 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1125 ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا وائرس سے ضلع شرقی میں ایک روز میں سب سے زیادہ 36 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جبکہ ضلع وسطی میں 16، کورنگی میں 5 اور ملیرمیں 4 اموات ہوئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا سے ضلع جنوبی اور ضلع غربی
میں 6 ، 6 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 49 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہو گئی ہے۔ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 557 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 95 ہزار 407 مریض صحت یاب ہو گئے۔