لاہور (آن لائن) رواں مالی سال کے اختتام میں ایک دن باقی رہ گیا ہے اور آج مورخہ 30 جون رواں مالی سال کا آخری دن ہے لیکن سال ختم ہونے کے باوجود پنجاب حکومت صوبے میں خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبے کا آغاز نہ کر سکی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے
لئے ایک برطانوی کمپنی نے پنجاب حکومت کو گرانٹ فراہم کی تھی لیکن استعمال نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ برطانوی کمپنی نے پنجاب حکومت کو گرانٹ واپس لینے کا عندیہ دے دیا ہے اور 30 جون کے بعد پنجاب حکومت غیر ملکی کمپنی کی جانب سے دی گئی گرانٹ اسے واپس کرنے کی پابند ہو گی۔