منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

کورونا وائرس سے تشویشناک صورتحال میں سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر، سرمایہ کاری میں اربوں روپے کا اضافہ

datetime 26  جون‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے رقوم کی آمد اور شرح سود میں مزید ایک فی صد کمی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی رہی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس229.86پوائنٹس کے اضافے سے33939.49پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 49.85فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 21ارب46کروڑ24لاکھ روپے بڑھ گئی۔گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور دوران ٹریڈنگ 34ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے انڈیکس34030پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا بعد میں 34ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس229.86پوائنٹس کے اضافے سے33939.49پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 123.44پوائنٹس کے اضافے سے14680.15پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس81.06پوائنٹس کے اضافے سے24254.22پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 339کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے169کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ149میں کمی اور21میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب71کروڑ82لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب22ارب18کروڑ6لاکھ روپے ہو گیا۔جمعہ کو19کروڑ81لاکھ87ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو جمعرات کے مقابلے میں 2کروڑ97لاکھ58ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے پریمئر شوگرکے حصص کی قیمت33.68روپے کے اضافے سے 485.37روپے اورسروس انڈسٹریز

کے حصص کی قیمت 32.09روپے کے اضافے سے 790.75روپے ہو گئی جبکہ 16.92روپے کے کمی سے پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت1510.09روپے اورپاک انجینئرنگ کے حصص 10.79روپے کی کمی سے 133.11روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، پاک ریفائنری،ڈی جی خان سیمنٹ، یونٹی فوڈز،ٹی آر جی پاکستان،ہم نیٹ ورک، ہیسکول پٹرول،لوٹی کیمکل،پاور سیمنٹ اورکے الیکٹرک کے حصص سرفہرست رہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…