اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جبکہ اس دوران شہر میں گرمی کے بعد پیداہونے والی صورتحال کابھی جائزہ لیاجائے گا۔وزیراعظم کی صدارت میں وزیراعلی ہاﺅس میں ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوگاجس میں مختلف امورپراہم فیصلے کئے جائیں گے ۔وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ وزیراعظم نوازشریف کے سامنے کراچی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کابھی معاملہ اٹھائیں گے جبکہ کراچی میں امن وامان کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔