کراچی(نیوزڈیسک)پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ 2014 میں ترمیم کے بعد ایف آئی اے کورینجرزکے اختیارات حاصل ہوگئے ہیں ، ان اختیارات کے بعد ایف آئی اے سندھ کے محکموں میں کرپشن کے کیسز کے خلاف کارروائی کرسکے گی۔تفصیلات کے مطابق پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ 2014 میں ترمیم کرکے ایف آئی اے کورینجرز کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں ۔ان اخیتارات کے بعد ایف آئی اے سندھ کے محکموں میں کرپشن کے کیسز کے خلاف کارروائی کرسکے گی۔ان اختیارات کے تحت ایف آئی اے رینجرز کی طرح ملزمان کی گرفتاری کے لیے کسی بھی جگہ پر چھاپہ مارسکے گی۔ایف آئی اے رینجرز کی طرح کسی بھی ملزم کو تفتیش کے لیے 90روز تک اپنے تحویل میں رکھ سکے گی۔واضح رہے کہ یہ اختیارات دہشت گردی کے واقعات منی لانڈرنگ کے شواہد ملنے کے بعد دیے گئے ہیں ،اب ایف آئی اے ان اختیارات کے بعد رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرے گی