بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا مشن کرپشن ختم کرنا ہے ، یہاں تو نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں،پی ٹی آئی کے رکن اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

datetime 24  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض مزاری ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریاض مزاری نے کہا کہ نوجوانوں کو حکومت سے بڑی امیدیں تھیں لیکن وہ مایوس دکھائی دیتے ہیں، تحریک انصاف کا مشن کرپشن ختم کرنا ہے لیکن یہاں تو نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں۔ریاض مزاری نے کہا کہ

ہم نے الیکشن کے موقع پر جنوبی پنجاب صوبے کی مہم چلائی،گیس پورے ملک میں پہنچ گئی تاہم جنوبی پنجاب قدرتی گیس سے محروم ہے، لائن لاسز کے نام پر لوڈ شیڈنگ نے برا حال کردیاہے ،متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہمیں ہسپتال بنا کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے علاقے میں امن وامان کی صورت حال سنگین ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو امن وامان کی صورت حال سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں،پنجاب کے 5 آئی جی تبدیل ہوگئے لیکن امن نہیں آیا۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو نوکریاں بھی نہیں مل رہیں،تحریک انصاف کا مشن کرپشن ختم کرنا ہیلیکن یہاں تو نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں،جن پر نوکریاں بیچنے کا الزام تھا انہیں ہی تحقیقات سونپ دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ نوکریاں فروخت ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرانی چاہیے،قائمہ کمیٹی نوکریاں بیچنے کے معاملے کی تحقیقات کرے۔  ریاض مزاری ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریاض مزاری نے کہا کہ نوجوانوں کو حکومت سے بڑی امیدیں تھیں لیکن وہ مایوس دکھائی دیتے ہیں، تحریک انصاف کا مشن کرپشن ختم کرنا ہے لیکن یہاں تو نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں۔ریاض مزاری نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے موقع پر جنوبی پنجاب صوبے کی مہم چلائی،گیس پورے ملک میں پہنچ گئی تاہم جنوبی پنجاب قدرتی گیس سے محروم ہے، لائن لاسز کے نام پر لوڈ شیڈنگ نے برا حال کردیاہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…