چرس کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے اسرائیلی ماہرین کا بڑادعویٰ‎

23  جون‬‮  2020

اسرائیل(مانیٹرنگ ڈیسک) چرس کے استعمال سے کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار کچھ افراد کی علامات کا علاج ممکن ہے۔ اسرائیل میں میڈیکل کینابس ریسرچ اینڈ انوویشن سینٹر کے طبی ماہرین کا دعوی ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین نے ریم بیم ہسپتال میں طبی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی چرس سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کی کوشش کی ہے۔کورونا کے ایسے مریض جن میں جان لیوا حد تک پھیپھڑوں کی سوزش پائی جاتی ہے انہیں چرس استعمال کرائی جا سکتی ہے۔ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید بیمار متاثرین کو کسی حد تک چرس کے استعمال سے آرام ملتا ہے۔ڈاکٹر ایگال لوریا کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں پہلی مرتبہ لیبارٹری میں تجربات کے دوران کینابس کے مختلف اقسام کے ذریعے کورونا کے علاج میں کسی حد تک مدد ملی ہے۔ہم چرس کے خون کے سفید خلیوں پر اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق اس بات پر کی جا رہی ہے کہ چرس کی کتنی مقدار سوزش کے عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چرس خلیوں کے نیٹ ورک میں رابطہ کاری میں مدد دیتی ہے اور امیون سسٹم کو پیغام پہنچانے میں مددگار ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…