ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے بالی ووڈ صنعت میں اقربا پروری کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ اس حوالے سے گلوکار سونو نگم نے ایک وی لاگ شئیر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر شئیر کئے جانے والے اپنے 03 منٹ اور 53 سیکنڈ پر مبنی وی لاگ بعنوان ’لاتوں کے مافیا باتوں سے
نہیں مانتے‘ میں انہوں نے کہا کہ ’لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اور ’شرافت کی زبان سب کو سمجھ نہیں آتی۔اپنے وی لاگ کے آغاز میں انہوں نے معروف میوزک کمپنی ٹی- سیریز کے مالک بھوشن کمار کا نام لے کر ان کو کہا کہ انہوں نے غلط آدمی سے ’پنگا‘ لے لیا ہے اور اب ان کا نام سب کے سامنے لینا ہی پڑے گا۔