سانگھڑ (این این آئی) سانگھڑ میں نادرا کے 6 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق دودن کے آفس سیل کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں کرونا کے وار جاری ہیں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے آج نادرا آفس میں کام کرنے والے 6 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی متاثرہ افراد کو اپنے گھروں میں آئیسولیٹ کیا گیا ہے ڈی ایچ او وشنومل اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سہیل انور آرائیں اور مختیار کار رشید احمد کاکا نے نادرا آفس دو دن کے لئے سیل کردی ہے
ضلع سانگھڑ میں آج 52 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اب تک کی رپورٹ کے مطابق سانگھڑ میں مریضوں کی تعداد 358 ہوگئی جس میں 229 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور پانچ مریض اپنی جان سے گئے متاثرہ مریض سانگھڑ سے 24 شہدادپور سے 17 ٹنڈوآدم سے 9 اور سنجھورو سے 2 افراد شامل ہیں دوسری جانب شہری کرونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہر طرف عوام کا ہجوم نظر آرہا ہے اور شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کو نظر انداز کیا جارہاہے انتظامیہ بے بس نظر آرہی ہے۔