پشاور(آن لائن)کرونا سے متاثر ہونے والے پریشان حال مریضوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے پرانا سونا 60ہزار روپے فی تولے پر خریداری شروع کردی گئی ہے۔ سونے کی مارکیٹ میں ریٹ 1لاکھ روپے فی تولہ تک ہے تاہم کرونا سے متاثر ہونے والے شہریوں نے پرانے سونے کی فروخت شروع کردی ہے سونا فروخت کرنے والے شہریوں کے مطابق کرونا کے باعث ان کا کاروبار بری طور پرمتاثر ہو چکا ہے
کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے رشتہ داروں کے مطابق علاج کے لئے سونا فروخت کر رہے ہیں مریضوں کے رشتہ داروں کے مطابق ہمارے پیارے موت کے منہ میں ہیں لاک ڈاؤن کے باعث بھی کاروباری بری طور پر متاثر ہو چکا ہے جبکہ اپنے پیاروں کے علاج کے لئے اب سونے کی فروخت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہے دیہاڑی دار بعض مزدوروں کے مطابق انہوں نے اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے چند ماسہ تولہ سونا خریدا تھا تاہم ہمارے پیارے کرونا سے متاثر ہ چکے ہیں جس کا علاج ضروری ہے تاہم سٹی ایریا، کینٹ ایریا اور ٹاؤن ایریا کے سونے کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے متاثرہ کرونا کے شہریوں اورمریضوں کے لواحقین سے ایک لاکھ روپے کے بجائے ساٹھ ہزار روپے تک فی تولہ سونے کی خریداری شروع کردی ہے تاہم سونے کے کاروبار کرنے والے بعض تاجروں کے مطابق پرانے سونے اورنئے سونے کی قیمت میں فرق ہوتا ہے۔ سونے کی مارکیٹ میں ریٹ 1لاکھ روپے فی تولہ تک ہے تاہم کرونا سے متاثر ہونے والے شہریوں نے پرانے سونے کی فروخت شروع کردی ہے سونا فروخت کرنے والے شہریوں کے مطابق کرونا کے باعث ان کا کاروبار بری طور پرمتاثر ہو چکا ہے کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے رشتہ داروں کے مطابق علاج کے لئے سونا فروخت کر رہے ہیں