پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستان فضائیہ کے افسرکے لئے اعلی تربیت کا برطانوی اعزاز

datetime 27  جون‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک)پاکستان فضائیہ کے ایک فلائنگ آفیسر جنید سلیم نے برطانیہ کی رائل ائیر فورس اکیڈمی میں اس سال کا ‘بیسٹ اورسیز کیڈٹ ایواڈ’ جیت لیا ہے۔برطانوی فضائیہ کورنوال کے تربیتی مرکز میں تقسیم اسناد کی تقریب کےموقع پر ٹریننگ کے دوران امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے’بہترین اورسیز امیدوار’ کا واحد امتیاز پاکستانی فلائنگ آفیسر جنید سلیم نے حاصل کیا۔پاکستانی ہائی کمیشنر سید ابن عباس کی جانب سے 25 جون کو جنید سلیم کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی میزبانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کی، جنھوں نےاس موقع پرفلائنگ آفیسر کی قابل ذکر کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی کامیابی سے پورے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان فضائیہ کی طرف سے اعلی پیشہ وارانہ معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے،جو کہ ہمیشہ پاک فضائیہ کے اعلی معیار کےساتھ برقرار رہا ہے۔سید ابن عباس کا کہنا تھا، فلائنگ آفیسر جنید سلیم کی کامیابی ناصرف پاکستانی فضائیہ بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا موقع ہے اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے تعلیمی اور تربیتی ادارے کسی سے پیچھے نہیں ہیں جیسا کہ جنید سلیم کی کامیابی کی صورت میں یہ بات ظاہر ہوئی ہے۔جنید سلیم نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کو والدین کی دعاو¿ں اور پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور سے منسوب کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی کامیابی پاکستان کی مسلح افواج کے حوصلے بلند کرئے گی جو اسوقت ملک میں امن و استحکام لانے کے لیے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے میں مصروف ہیں۔رائل ائیر فورس کالج کارنوال ایک تعلیمی اور تربیتی مرکز ہے، جہاں ’آر اے ایف‘ کے نوجوانوں کو ابتدائی تربیت فراہم کی جاتی ہے جو کمشنڈ افسران بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔پاکستان ائیر فورس دنیا کی چھٹی بڑی فضائیہ ہے قیام پاکستان کے وقت اسے رائل پاکستان ائیر فورس کہا جاتا تھا لیکن بعد میں اس کا پاکستان ائیر فورس رکھ دیا گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…