ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیاحوں کو دبئی آنے کی اجازت مل گئی : سفری پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) دبئی میں سفری پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دبئی حکام کی جانب سے جاری مراسلہ کے حوالے سے بتایا کہ  7 جولائی سے سیاح با آسانی دبئی میں داخل ہو سکیں گے اور جن کے پاس مقامی رہائشی ویزہ ہے وہ 23 جون سے دبئی جا سکیں گے۔ دبئی آنے والے سیاحوں کا ائر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ سیاحوں اور مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں  14 دن کے لیے قرنطینہ کر دیا جائے گا۔ دبئی حکام کے مطابق دبئی آنے والے مسافروں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اور مسافر میں کورونا کی علامات نظر آنے پر ائر لائنز انہیں نیچے اتار سکتی ہیں۔اس سے قبل دوران سفر مسافروں کی حفاظت کے لیے دبئی ایرپورٹ پر خودکار مشینیں نصب کر دی گئی تھیں جہاں سے  دستانے، ماسک اور سینٹائزر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ خود کار مشینیں داخلوں راستوں کے ٹرمینل نمبر دو اور تین پر نصب کی گئیں جہاں ایک فیس ماسک اور دستانوں کی جوڑی 6 درہم میں دستیاب ہے۔ مسافر حضرات خود کار مشینوں سے 9 درہم میں سینٹائزر حاصل کرسکتے ہیں اور دو قسم کے سینٹائزر دستیاب ہیں۔دبئی کی سپریم کمیٹی برائے بحران اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ہدایت کی تھی کہ کاروباری مراکز اور عوامی مقامات پر تمام افراد چہروں پر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے اور عوامی مقامات پر لوگ دوسروں سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…