پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

دونوں اتحادی جماعتیں آئندہ بھی ساتھ رہیں گی، اتحاد مضبوط تر ہو گا عثمان بزدار ،پرویز الٰہی ملاقات کے بعد بڑا اعلان کردیا گیا

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  (  آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے ملاقات کی جس میں اتحادی حکومت کے معاملات پر مشاورت اور باہمی تعلقات مزید بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات میں بجٹ سیشن، موجودہ سیاسی صورتحال

اور فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا، کورونا وباء�  کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ چوہدری پرویز الہی نے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے بجٹ سیشن احسن طریقے سے چلانے پر چوہدری پرویز الہی کی کاوشوں کو سراہا۔وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور بہترین ورکنگ ریلیشن شپ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتیں آئندہ بھی ساتھ رہیں گی، اتحاد مضبوط تر ہو گا ۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے- عوام کی خدمت کے سفر میں تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم صرف خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں- صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…