اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران فاروق قتل کیس،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے،ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پانچ افراد پر مشتمل ہے جوعمران فاروق قتل کیس کی حوالے سے تفتیش کرے گی۔دوسری جانب عمران فاروق قتل کیس میں کراچی سے گرفتار معظم علی کوبھی اسلام آباد منتقل کردیاگیاہے،ذرائع کے مطابق معظم علی کی اسلام ّباد منتقلی کے بعد عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان اسلام آباد میں ہیں جہاں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ان افراد سے تفتیش کرے گی۔