پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی 5سگی بہنیں پختونخوا کے رہائشی ملک رفیق کی پانچویں بیٹی بھی سول سروس کا حصہ بن گئی

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں پانچ سگی بہنوں نے پاکستان کی اعلیٰ حکومتی سروس کا امتحان پاس کر کے مثال قائم کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز 2019ء میں منعقدہ سی ایس ایس کے امتحانات کا حتمی نتیجہ سامنے آیا تو کامیاب قرار پانے والے خوش نصیب امیدواروں میں سے ملک رفیق کی پانچویں بیٹی ضحیٰ ملک شیر بھی تھیں۔ ضحیٰ ملک شیر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے ہے جو کہ اپنی فیملی میں سی ایس ایس کا

امتحان پاس کرنے والی پانچویں لڑکی ہیں۔ اس سے قبل ضحیٰ ملک کی چار بہنیں مختلف اوقات میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اعلیٰ ملکی عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ خاندان میں سب سے بڑی بہن کا نام لیلیٰ ملک شیر ہے جس نے 2008ء میں سی ایس ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لیلیٰ ملک کی کامیابی کے بعد ہر دو سے تین سال کے وقفے کے بعد ان کی چھوٹی بہنیں ایک ایک کر کے مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہوتی چلی گئیں اور اب پانچوں بہنیں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…