اسلام آباد (نیو زڈیسک) مشکلات میں گھری متحدہ قومی موومنٹ کے ایک عہدیدار نے کہاہے کہ طارق میر طویل عرصے سے متحدہ کے ساتھ وابستہ رہے ہیں ‘ اب بھی ایم کیو ایم کا حصہ ہیں نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ طارق میر طویل عرصے سے متحدہ کے ساتھ وابستہ رہے ہیں اور وہ رابطہ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ طارق میر ابھی بھی ایم کیو ایم کا حصہ ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک ایم کیو ایم ترجمان نے کہا کہ انہیں اس دستاویز کا علم ہے تاہم وہ اس وقت اس پر مزید تبصرہ نہیں کرسکتے۔وقت آنے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔