جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

سعودی عرب کی امریکا کوتیل برآمد میں بڑی شکست ایک بار پھر تیل برآمد کرنے والا دنیا کا نمبرون ملک بن گیا

datetime 17  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے ایک بار پھر اپنے حریفوں کو تیل برآمد کرنے میں شکست دیدی ، دنیا کا نمبر ون ملک بن گیا ۔ عرب نیوز کے مطابق گذشتہ تین ماہ سے تیل مارکیٹ میں یکسر تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، جس کے بعد پچھلے سال امریکہ کی تیل برآمد کرنے کی پہلی پوزیشن سعودی عرب نے دوبارہ حاصل کر لی ہے۔صنعت ماہرین کا کہنا ہے کہ اپریل 2020 میں کورونا وائرس کے

باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی تھی۔جس کے بعد سعودی عرب نے یومیہ تقریباً ایک اعشاریہ ایک کروڑ بیرل تیل کی ریکارڈ برآمد کی تھی جب کہ اس عرصے میں امریکہ کی تیل کی برآمد تقریباً 86 لاکھ بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔بعدازاں اوپیک پلس کے تاریخی معاہدے کے بعد مئی میں دونوں ممالک کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کی تیل برآمد سب سے زیادہ ہے۔صنعتی ماہرین کے مرتب کردہ اعداد و شمار شائع کرنے والے مشرق وسطیٰ میں معاشی سروے کی دوسری سہ ماہی میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب 2020 کی دوسری سہ ماہی میں پیداوار میں سب سے آگے رہا ہے۔برینٹ کروڈ جو عالمی معیار کا درجہ رکھتا ہے وہ 40 ڈالر سے اوپر کی سطح پر واپس آگیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 37 ڈالر ہے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی(آئی ای اے) کی رپورٹ میں 2020 میں تیل کی طلب میں توقع سے کہیں زیادہ کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تیل کی طلب میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے باعث 91.7 ملین بیرل یومیہ ہو گی جو سابقہ ​​پیش گوئی سے بھی کم ہے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے کہا کہ ائیرلائنز کی سنگین صورتحال کی وجہ سے تیل کی طلب میں جو کمی ہوئی ہے اسے کورونا وائرس سے پہلے جیسی طلب میں واپس آنے تک 2022 کا انتظار کرنا پڑے گا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…