جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سوشانت سنگھ راجپوت کی اپنی زندگی میں ’50 خوابوں ‘کی لکھی ہوئی فہرست منظر عام پر آگئی ، مداحوں کو مزید غمزدہ کر دیا

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے 34 سالہ اداکار سْشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی جس پر شوبز سے تعلق رکھنے والے تمام افراد غمزدہ ہیں۔سْشانت سنگھ راجپوت نے بے حد محنت اور لگن سے بالی وڈ میں اپنا نام بنایا اور انہوں نے پی کے، ایم ایس دھونی، کیدارناتھ اور چھچھورے جیسی فلموں میں کردار ادا کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر سْشانت سنگھ کی جانب سے ہاتھ سے لکھی 50 خواہشات کی ہاتھ سے شیئر کی گئی تھی جو ان کی خود کشی کے بعد وائرل ہو رہی ہے۔شْشانت سنگھ نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی 50 خواہشات کی فہرست مداحوں سے شیئر کی تھی جنہیں وہ پورا کرنے کی خواہش رکھتے تھے۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے گزشتہ روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی، پولیس کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو بھارتی پولیس نے اداکار کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے لاش ہسپتال بھیج دی تھی اور اب ہسپتال انتظامیہ نے سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ دم گھٹنا بتائی گئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اْن کی موت واقع ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے جس کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ اداکار کی لاش سے کچھ نمونے فورینزک ٹیسٹ کے لیے بھی لیے گئے ہیں جس کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔یاد رہے کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو اداکار کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے اور اْن کے قریبی دوستوں کا بھی کہنا ہے کہ اداکار ذہنی تنائہو کا شکار تھے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اْن کے ڈپریشن کی وجہ کیا تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…