اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم برطانیہ کے سینئر رکن طارق میر سے منسوب کرکے میڈیا میں چلائے جانے والے مبینہ بیان کو ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل قرار دیا ہے۔کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ طارق میر سے منسوب کر کے میڈیا میں چلائے جانے والے مبینہ بیان کو ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے۔ ایم کیوایم اس خود ساختہ بیان کی تحقیقات کررہی ہے اور اس بارے میں ایم کیوایم کی قانونی ٹیم متعلقہ برطانوی تحقیقاتی اداروں سے رابطے میں ہے۔