اسلام آباد(آن لائن) معروف گلوکار رحیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں تمام لوگ احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔ اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف گلوکار
رحیم شاہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں ہے تمام لوگ احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔رحیم شاہ نے کہا کہ میری مداحوں سے درخواست ہے کہ میری صحت یابی کے لئے دعا کریں۔