جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اگر کوئی شخص سانس کی بیمار میں مبتلا ہے تو کورونا سے زیادہ مسائل ہو سکتے ہیں، ابرار الحق نے کورونا سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کر دیا

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)معروف گلوکار و پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ کورونا میں عام زکام سے کم تکلیف ہوتی ہے تاہم اگر کوئی شخص سانس کی بیمار میں مبتلا ہے تو اس کو کورونا سے زیادہ مسائل ہو سکتے ہیں۔ایک انٹرویومیں مجھے ہلکا سا بخار ہوا تھا جس کے بعد میں نے ٹیسٹ کروایا تو اس کی رپورٹ مثبت آئی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جو اعدادوشمار دکھائے جا رہے ہیں اس سے کئی زیادہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، کئی لوگوں کو کورونا ہو کر ٹھیک بھی ہو گیا ہے جو کہ ایک خوش آئند

بات ہے۔اہل خانہ کے تاثرات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ رپورٹ کے بارے میں میری بیوی کو پہلے پتا چلا اور وہ روتی ہوئی میری پاس آئی تو میں سمجھ گیا کہ میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کے بعد میں نے فورا اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا تھا۔بیماری کے دوران کون سی غذاؤں کا استعمال کیا اس سوال کے جواب میں انہوں بتایا کہ سنا مکی کے قہوے نے میرے صحت مند ہونے میں بہت کردار ادا کیا اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے میں نے بہت سے پھل، سبزیوں سمیت ہر قسم کی غذائیں کھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…