کراچی (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں گرمی کی شدت سے ہونے والی اموات کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے صورتحال پر اعلی سطحی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ایسی تمام لاشیں، جنہیں کوئی وصول کرنے نہیں آیا، قانون کے مطابق ان کی 72 گھنٹوں میں تدفین کی ہدایات بھی کردی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے زیر صدارت شہر میں باران کی صورتحال پر اجلاس ا ج بلاول ہاوس میں ہوگا۔





















