پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

الطاف حسین کو 1994 سے بھارت سے پیسے ملنے لگے تھے، طارق میر

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کا انٹرویو منظر عام پر آگیا ہے جس میں انھوں نے بھارت کی جانب سے تربیت اور مالی امداد کا اعتراف کیا ہے۔ بھارت سے پیسے ملنے کا معاملہ پارٹی سے خفیہ رکھاگیا تھا،دوسری جانب ایم کیو ایم نے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکارکر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر نے برطانوی پولیس کوجوانٹرویو دیا تھا وہ6 صفحات پر مشتمل ہے۔اس میں انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ الطاف حسین کو بھارت سے مختلف ذرائع سے پیسے مل رہے تھے، ہم نے بھارت سے 15 لاکھ ڈالرمانگے تھے۔ انھیں1994سے کچھ پیسے ملنے لگے تھے، بھارت نے پہلے فنڈنگ ڈالروں اور بعد میں پاؤنڈز میں دی۔بھارتی فنڈنگ کا علم صرف چار افراد کو تھا۔ ان میں الطاف حیسن، محمد انور، عمران فاروق اور وہ (طارق میر)شامل تھے۔ بھارتی حکام سے رابطہ محمد انور کے ذریعے ہوتا تھا، بظاہر ہم سے ملنے والے بھارتی حکام کا تعلق را سے ہوتا تھا۔ ہم سے ملنے والے بھارتی افسر کی پہنچ بھارتی وزیراعظم تک تھی۔ بھارتی حکام سے پہلی ملاقات اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوئی تھی۔اس کے علاوہ زیورخ ، پراگ اور سالٹس برگ میں بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ یہ ملاقاتیں محمد انور کے ذریعے ہوتی تھیں۔ ہم سے ملنے والے بھارتی افسروں نے اپنے اصل نام نہیں بتائے۔ ملاقات سے دو روز پہلے انھیں مطلع کیا جاتا تھا۔ اور اس کے (طارق میر) کے ذمے ہوائی ٹکٹ اور ہوٹل کا بندوبست کرنا ہوتا تھا۔ انٹر ویوکے پہلے صحفہ پر4 لاکھ برطانوی پاؤنڈ کی امداد کا ذکر ہے۔اس رقم کے استعمال کے بارے میں برطانوی تفتیش کاروں نے جب سوال کیا کہ یہ کہاں خرچ ہوتی تھی تو طارق میر نے جواب دیا کہ یہ اسلحہ کی خریداری اور اس کی تربیت اور گھروں کی خریداری پر خرچ ہوتی تھی۔ طارق میر نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ کارکنوں کو تربیت کے لیے بھارت بجھوایا گیا۔ ادھر ایم کیو ایم کی جانب سے انٹرویو کے حوالے سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ بیان کی حقیقت کیا ہے، معلوم نہیں ہے۔ بیان پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…