کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش پوری ہونے کے لیے دْعا کی ہے۔حال ہی میں عاطف اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔گلوکار کی اِس خواہش کے لیے دْعا کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ
سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میرے بھائی خانہ کعبہ میں اذان دینے کی تمہاری خواہش کو اللّہ تعالیٰ ضرور پورا کرے آمین۔یاد رہے کہ اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ جو شخص بھی خانہ کعبہ میں اذان دینے کے لیے اْن کی سفارش کرے گا تو وہ اس شخص کے لیے ساری زندگی کام کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔