اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملجم کلاس پاک ترک بحری جہازوں کی مشترکہ تیاری پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، بھارت ایسا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا کہ جب وہ پاکستان پر تنقید نہ کریں، بھارت کے ایک ریٹائرڈ میجر گورو آریہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ترکی صدر کو پیغام دیتے ہوئے ملجم کلاس پاک ترک بحری جہازوں کی مشترکہ تیاری پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ ترکی کو خبردار کر رہا ہے کہ ان جہازوں کیلئے پاکستان سے رقم پیشگی وصول کی جائے ورنہ بعد میں یہ رقم نہیں ملے گی۔ اس موقع پر بھارتی میجر
نے قذافی کا بھی حوالہ دیا کہ انہوں نے سٹیڈیم بنانے کے لئے قذافی سے رقم لی اور پھر واپس نہیں کی، یہ سٹیڈیم لاہور میں موجود ہے۔ بھارتی میجر کے اس ٹوئٹ پر ترکی کے سیاستدان علی شاہین نے انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دور خلافت میں ہی اس سب کی ادائیگی کر چکا ہے، اس جواب کے بعد بھارتی میجر کی مزید ہمت نہ ہوئی کہ وہ کوئی اور بات کرتا۔ ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین نے ترکی کے سیاستدان کی جانب سے جواب کو داد تحسین دی گئی ہے۔