بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈان لیکس میں غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹا گیا،آج فیصلہ کر لیں کہ غدار کون ہے،جہانگیر ترین نے نواز شریف اور مریم نواز کی سزا کے متعلق کیا بات کی؟لیگی رہنما کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ڈان لیکس میں غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹا گیا،آج فیصلہ کر لیں کہ غدار کون ہے، ایران میں بیٹھ کر دخل اندازی تسلیم کرنا اور ڈیورنڈ لائن کو عارضی سرحد تسلیم کرنا غداری نہیں ہے؟۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ واحد حکومت ہے جس نے اپوزیشن میں ہوتے جو الزامات لگائے تھے،وہی آج بھی لگا رہی ہے،چینی رپورٹ میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے،یوٹیلیٹی سٹور جس وزارت کے ماتحت ہے وہ وزیر اعظم کے پاس ہے،رمضان المبارک کے لئے انتہائی مہنگی چینی خریدی گئی،کیا حکومت رپورٹ رپورٹ کھیلتے رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج فیصلہ کر لیں کہ غدار کون ہے،ڈان لیکس میں غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایران میں بیٹھ کر دخل اندازی تسلیم کرنا اور ڈیورنڈ لائن کو عارضی سرحد تسلیم کرنا غداری نہیں ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ایٹمی قوت کی بنیاد رکھنے، ایٹم بم بنانے والے اور ایٹمی دھماکہ کرنے والے کو غدار قرار دیا گیا،وزیر ریلوے اس بارے میں جو کہتے ہیں وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی سزا کو بیلنس کرنے کے لئے انہیں سزا دی گئی۔میاں جاوید لطیف نے کہاکہ بطور پاکستانی مجبور ہوکر کہنے لگا ہوں کہ ہمارا وجود خطرے میں ہے،ایک دوسرے کی حیثیت کو قبول کرلیں ادارے اپنی حدود میں رہ جائیں تو ہم مضبوط ہونگے،خدا کے لیے ہوش کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ پاکستان ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…