پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے نقلی طیارہ بردار بحری بیڑہ بنا لیا،تصاویر جاری

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران اپنی جنوبی ساحلوں پر طیارہ بردار بحری بیڑے کا ایک نیا نقلی ماڈل تیار کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نقلی بیڑے کی تصاویر حاصل کی ہیں، جو خلیج فارس میں معمول کی گشت پر مامور امریکہ کے جوہری توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بیڑے سے مشابہہ ہے۔

دنیا میں پیدا ہونے والے تیل کا بیس فیصد خلیج فارس کے دہانے سے گزرتا ہے۔ابھی تک ایرانی عہدیداروں نے اس کی تصدیق تو نہیں کی، لیکن اس نقلی بحری بیڑے کی ساحلی شہر بندر عباس میں موجودگی سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب، سن 2005ء میں بحری مشقوں کے دوران امریکی بحری بیڑے کی نقلی غرقابی کو دہرانا چاہتی ہے۔سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں اس نقلی بحری بیڑے کیڈیک پر سولہ نقلی لڑاکا طیاروں کو سوار دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ نقلی بیڑہ دو سو میٹر لمبا جبکہ اس کی چوڑائی پچاس میٹر ہے۔ اصلی امریکی بحری بیڑہ، جس کی نقل بنائی گئی ہے، تین سو میٹر لمبا اور پچھتر میٹر چوڑا ہے۔یہ طیارہ اس مقام سے تھوڑے ہی فاصلے پر کھڑا ہے جہان مئی میں ایک سو نئی سپیڈ بوٹس کو متعارف کرایا گیا تھا۔ ان تیز رفتار کشتیوں پر مشین گنیں اور میزائل نصب ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…