برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایاگیاہے کہ یورپی ممالک میں پناہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی درخواستیں موصول ہونے کی شرح گذشتہ ایک دہائی میں اپنی کم سے کم تر سطح پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی اعدادوشمار میں بتایاگیاکہ رواں برس اپریل کے مہینے میں موصول ہونے والی درخواستیں گذشتہ ایک دہائی کے دورانیے میں سے سے کم ہیں۔کورونا کی وجہ سے یورپی
یونین نے اپنی سرحدیں مارچ کے مہینے میں بند کر دی تھیں جبکہ بیشتر یورپی ممالک نے بھی اس دورانیے میں اپنی اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یورپین آزئیلم سپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق درخواستوں کی تعداد اپریل میں 8730 تھی جو کہ رواں برس فروری کے مقابلے میں 86 فیصد کم ہے۔ فروری میں درخواستوں کی تعداد 61 ہزار سے زیادہ تھی۔یورپی یونین کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ مختلف یورپی ممالک کی جانب سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے۔