ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرونا کے ٹیسٹ کیلئے اس وقت ملک بھر میں  کتنی لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں بتایاگیا ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ کیلئے اس وقت ملک بھر میں 102 لیبارٹریز کام کر رہی ہیںایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے  اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر پورے ملک کے طول و عرض میں بنائی گئیں،صوبائی ٹیموں نے مارکیٹس،صنعتوں،ٹرانسپورٹ اور وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ والی

جگہوں پر آپریشن کیا۔منگل کو ہونے والے اجلاس میںبتایاگیاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی کے نتیجے میں بلوچستان میں 691 خلاف ورزیاں دیکھی گئیں جس کی وجہ سے 250 دوکانوں اور 92 گاڑیوں کو عارضی طور پر بند اور جرمانے کیے گئے۔پنجاب میں مختلف مارکیٹوں بازاروں ٹرانسپورٹ اور صنعتی علاقوں کی جانچ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 769 دکانیں 8 صنعتیں 776 گاڑیوں کو عارضی طور پر بند اور جرمانے کیے گئے۔اسی طرح سے سندھ میں دکانوں کو بند کرنے اور ٹرانسپورٹ سمیت سخت کارروائیاں پورے سندھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی گئیں۔خیبر پختونخوا میں ایس او پیز کی 7351 خلاف ورزیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 302 دکانوں اور 221 گاڑیوں کو بند اور جرمانے کیے گئے جبکہ 1933 لوگوں کو جرمانے کیے گئے۔گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 270 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی جس کے نتیجے میں 67 دکانوں اور 70 گاڑیوں کو جرمانے اور عارضی بند کیا گیا۔آزاد کشمیر میں 422 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 112 دوکانوں اور 85 گاڑیوں کو جرمانے اور عارضی بند کیا گیا۔ اسی طرح سے اسلام آباد میں  ایس او پیز کی 101 خلاف ورزی کے نتیجے میں 13 ہوٹلز،24 دوکانوں اور 85 گاڑیوں کو بند اور سیل کیا گیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…